معروف اداکارہ علیزے شاہ نے خود پر تنقید کرنے والوں کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے ان کی باتوں کو مضحکہ خیز قرار دیا ہے۔
علیزے شاہ نے اداکاری کے بعد گلوکاری میں بھی قدم رکھا ہے اور گانے کی ویڈیو میں جس انداز سے علیزے جلوہ گر ہوئیں اس پر مداحوں کی جانب سے شدید تنقید کی گئی جس پر اداکارہ نے بھی ردعمل کا اظہار کیا ہے۔
اداکارہ نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری اپ لوڈ کی جس میں ان کا کہنا تھا کہ ‘مجھ پر کی جانے والی تنقید اور بنائے جانے والے میمز، سب مضحکہ خیز ہے’۔
انہوں نے کہا کہ ‘فلسطین کے حق میں آواز بلند کرنے کے بجائے معمولی سا موضوع ہمارے ملک میں ٹاپ ٹرینڈ بنا ہوا ہے، آخر ہمارے لوگوں کے ساتھ مسئلہ کیا ہے؟’
خیال رہے عید کے تیسرے روز علیزے شاہ کا پہلا گانا بدنامیاں ریلیز ہوا جس میں ان کا ساتھ معروف گلوکار ساحر علی بگا نے دیا۔