حال ہی میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والی اداکارہ غنا علی شوہر کی تصاویر شیئر کرنے کے بعد تنقید کا شکار ہوگئیں۔
انسٹاگرام اسٹوری پر اداکارہ غنا علی کی جانب سے اپنے نکاح کی مختلف تصاویر شیئر کی گئیں، تصاویر منظر عام پر آنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے مختلف کمنٹس کا سلسلہ شروع ہوگیا۔
سوشل میڈیا صارفین نے کہیں ان کے شوہر کو انکل کہا تو کہیں کسی نے اداکارہ سے سوال کیا کہ انہیں شادی کے لیے کوئی نہیں ملا؟
ایک صارف کی تنقید پر غنا علی کا رد عمل بھی سامنے آیا جس میں ان کا کہنا تھا کہ میری درخواست ہے کہ آپ چاہے مجھے کچھ بھی کہہ لیں لیکن میرے شوہر سے متعلق کچھ نہ کہیں۔
بعد ازاں غنا علی کے شوہر کی مبینہ طور پر پہلی اہلیہ اور بچے کی تصاویر بھی انٹرنیٹ پر تیزی سے وائرل ہوئیں۔
فیس بک صارف سید عبید علی شاہ نے ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ یہ غنا علی کے پہلے شوہر اور ان کے بچے کی تصویر ہے۔
انہوں نے کہا کہ ’یہ دیکھنا واقعی حیران کن ہے کہ ہمارے معاشرے کے امیر ترین مرد کیا صلاحیت رکھتے ہیں،کراچی کے نام نہاد کروڑ پتی شخص مسٹر عمیر کو اپنی بیوی اور بیٹے کے ساتھ تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے اوراداکارہ غنا علی سے افیئر شروع ہونے کے بعدان کی اہلیہ کی زندگی 2 ماہ میں ہی کیسے تباہ ہوگئی۔‘
سوشل میڈیا پر وائرل پوسٹ کے مطابق غنا علی کے شوہر کی پہلی شادی 5سال قبل ہوئی تھی اور ان کا ایک بیٹا بھی ہے۔
تاہم اداکارہ یا ان کے شوہر کی جانب سے اب تک اس حوالے سے کوئی تصدیق سامنے نہیں آسکی ہے۔