ملک میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کا سلسلہ جاری ہے اور مزید 131 افراد وائرس سے انتقال کرگئے۔
پاکستان میں کورونا کے اعداد و شمار بتانے والی ویب سائٹ (covid.gov.pk) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 51130 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 4207 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جب کہ وائرس سے 131 ہلاکتیں ہوئیں۔
سرکاری پورٹل کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 8.22 فیصد رہی۔
ملک میں کورونا سے اب تک مجموعی طور پر 19987 افراد انتقال کرچکے ہیں اور کل کیسز کی تعداد 8 لاکھ 90 ہزار 391 ہوچکی ہے جب کہ اب تک وائرس سے 8 لاکھ 4 ہزار 122 افراد صحتیاب بھی ہوئے ہیں۔
Statistics 19 May 21:
Total Tests in Last 24 Hours: 41,771
Positive Cases: 3256
Positivity % : 7.79%
Deaths : 104— NFRCC (@NFRCCofficial) May 19, 2021
اس کے علاوہ ملک بھر میں اب تک مجموعی طور پر 11 لاکھ 56 ہزار سے زائد افراد کو کورونا وائرس کی ویکسین لگائی جاچکی ہے۔