قصور کے نواحی گاؤں میی 14سالہ لڑکی سے مبینہ زیادتی کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔
پولیس کے مطابق قصور کے نواحی علاقے کتلوہی کلاں میں 14سالہ لڑکی سے مبینہ زیادتی پرملزم کو گرفتارکرکے متاثرہ لڑکی کی ماں کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔
ڈی پی او قصور عمران کشور کا کہنا تھا کہ کسی معصوم سے زیادتی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی، جرم ثابت ہونے پر انصاف کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا اور ملزم کو سخت سے سخت سزا دلوائی جائے گی۔