برطانیہ کے مئیر نے ارمینا کو سرٹیفکیٹ سے کیوں نوازا؟

اداکارہ ارمینا رانا نے برطانیہ کے ٹاؤن برلن کے میئر واجد خان سے ملاقات کی جس کی تصاویر اداکارہ کی جانب سے شیئر کی گئیں۔

ارمینا نے انسٹاگرام پر یہ تصویریں اپ لوڈ کی ہیں جن میں دیکھا جا سکتا ہے کہ میئر برلن انہیں سرٹیفکیٹ سے نواز رہے ہیں۔

اداکارہ کو یہ سرٹیفکیٹ عوامی خدمات کی وجہ سے دیا گیا جس پر اداکارہ نے خوشی کا اظہار کیا اور واجد خان کا شکریہ ادا بھی کیا۔

تصاویر میں میئر واجد خان کے ہمراہ ارمینا رانا خان اور ان کے شوہر موجود ہیں۔

سرٹیفکیٹ ملنے پر اداکارہ کو مبارکباد دینے کا سلسلہ جاری ہے۔

خیال رہے ارمینا رانا خان ہر قسم کے سماجی مسئلے کو اجاگر کرنے سے دریغ نہیں کرتیں اور ظلم کے خلاف آواز بھی اٹھاتی ہیں۔ کچھ روز قبل بھی انہوں نے برطانیہ میں فلسطین کے حق میں ہونے والے مظاہروں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں