کورونا وائرس سے 88 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 20 ہزار 177 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 8 لاکھ 97 ہزار 468 ہوگئی۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 4 ہزار 7 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 3 لاکھ 33 ہزار 57، سندھ میں 3 لاکھ 6 ہزار 707، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 29 ہزار 13، بلوچستان میں 24 ہزار 413، گلگت بلتستان میں 5 ہزار 471، اسلام آباد میں 80 ہزار 156 جبکہ آزاد کشمیر میں 18 ہزار 651 کیسز رپورٹ ہوئے۔