لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ سابق حکمران باتیں بناتے رہے اور ہم حقیقی منصوبےلائے ہیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے ایوان وزیراعلیٰ لاہور میں وزیردفاع پرویزخٹک نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی سمیت سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ سیاست میں رواداری اور احترام کے قائل ہیں، انتقام نہیں بلکہ مثبت سیاسی روایات قائم کی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اضلاع کی یکساں ترقی کیلئے ڈویلپمنٹ پیکج پرعملدرآمد شروع ہوچکا ہے، پنجاب دوسرے صوبوں کو ساتھ لےکر چلنےکی پالیسی پرعمل پیراہے۔
اس موقع پر پرویزخٹک نے کورونا پر قابو پانے کیلئے پنجاب حکومت کے اقدامات کی تعریف کی۔