مائرہ قتل کیس: آئی جی پنجاب کی تفتیش جلد مکمل کرنے کی ہدایت

لاہور: آئی جی پنجاب نے ڈی آئی جی انویسٹی گیشن لاہور اور ایس پی سی آئی اے کو پاکستانی نژاد برطانوی لڑکی مائرہ کے قتل کی تفتیش اپنی نگرانی میں مکمل کرنے کی ہدایت کردی۔

جی نیوز کے مطابق مائرہ قتل کیس میں پیش رفت کا جائزہ لینے کے لیے سینٹرل پولیس آفس میں اجلاس ہوا جس میں سی سی پی او غلام محمود ڈوگر نے بتایا کہ تمام پہلوؤں کو مدنظر رکھتے ہوئے تفتیش کو جلد منطقی انجام تک پہنچانے کے لیے کوشاں ہے۔

اس موقع پر آئی جی پنجاب نے حکم دیا کہ قتل کی رات پیش آنے والے واقعات سمیت تما م پہلوؤں کا باریک بینی سے جائزہ لیا جائے اور تمام شواہد اور ریکارڈ کو تفتیش کا حصہ بناتے ہوئے اصل حقائق جلد بے نقاب کیے جائیں ۔

خیال رہے کہ مقتولہ مائرہ نے ڈیفنس فیز فائیو میں ایک کمرہ کرائے پر لے رکھا تھا، اُسے وہیں گولی مار کر قتل کیا گیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں