گزشتہ سال پی آئی اے طیارہ حادثے میں زندہ بچ جانے والے سی ای او بینک آف پنجاب ظفر مسعود کا کہنا ہےکہ حادثے نے انہیں’ زند ہ بچ جانےکے پچھتاوے‘ میں مبتلا کردیا ہے اور اب ان میں جاں بحق افراد کے اہلخانہ سے ملنےکی ہمت تک نہیں۔
ایک سال قبل کراچی میں پی آئی اے کاطیارہ خوفناک حادثےکاشکار ہوا جس میں 97 افراد جاں بحق ہوئے جب کہ2 مسافر زندہ بچ گئے، ان دو مسافروں میں سےایک بینک آف پنجاب کے سی ای اوظفرمسعود ہیں۔
کربناک حادثےکا ایک سال مکمل ہونے پر ظفر مسعود کا کہنا ہے کہ جوکچھ ان کے ساتھ ہوا، اس نے معجزات پران کا یقین بڑھا دیا ہے۔
ظفرمسعود کا کہنا تھا کہ اللہ کےاحسان، ساتھیوں اور خاندان کی بےلوث مدد کے باعث ان کی بحالی بہت بہتر انداز میں جاری ہے۔