خلیج بنگال کے مشرقی وسط میں موجود ڈیپ ڈپریشن سمندری طوفان میں تبدیل

خلیج بنگال کے مشرقی وسط میں موجود ڈیپ ڈپریشن سمندری طوفان میں تبدیل ہوگیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سمندری طوفان کو یاس کا نام دیا گیا ہے جو بھارتی علاقے پورٹ بلئیر سے 600 کلومیٹر دور ہے اور آئندہ 24 گھنٹوں میں یہ شدید سمندری طوفان میں تبدیل ہوجائے گا۔

محکمہ موسمیات کا بتانا ہےکہ سمندری طوفان یاس کے اثرات پاکستان تک نہیں آئیں گے اور یہ طوفان کراچی کی سمندری ہوائیں معطل کرنے کا بھی باعث نہیں بنےگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں