رواں برس7 ملین سام سنگ فولڈ ایبل اسمارٹ فون فروخت کیے جانےکا امکان

معروف ٹیکنالوجی کمپنی سام سنگ اس وقت فولڈایبل اسمارٹ فون کے حوالے سے خاصی مشہور ہے اور کمپنی کی جانب سے اس اعزاز کو قائم رکھنے کے لیے خاصی تگ و دو بھی کی جارہی ہے۔

جنوبی کورین میڈیا رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ رواں برس کے لیے سام سنگ کا مقصد گیلکسی Zفولڈ 3اور Z فلپ 2 کے 6 سے 7 ملین یونٹ فروخت کرناہے ۔

رپورٹ میں کی گئی پیش گوئی کے مطابق رواں برس سام سنگ کے لیے گیلکسی zفولڈ 3 kکے3 ملین جب کہZ فلپ 2کے 4 ملین فون فروخت ہونے کی توقع ہے ۔

خیال رہے کہ گزشتہ برس کمپنی نے5 ملین اسمارٹ فون فروخت کرنے کا تخمینہ لگایا تھا تاہم سال کے آخر تک کمپنی صرف ڈھائی ملین فولڈ ایبل اسمارٹ فون ہی فروخت کرپائی تھی۔

دعویٰ کیا جارہا ہے کہ چونکہ فولڈ ایبل کی مانگ اس وقت ماضی کے مقابلے کہیں زیادہ ہے لہٰذا سام سنگ اس برس گزشتہ برس سے کہیں اسمارٹ فون فروخت کرسکتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں