مائرہ قتل کیس کی تفتیش ایک بار پھر تبدیل

لاہور: پاکستانی نژاد برطانوی شہری مائرہ قتل کیس کی تفتیش ایک بار پھر تبدیل کردی گئی۔

جی نیوز کے مطابق مائرہ قتل کیس کی تفتیش سی آئی اے کینٹ سے ماڈل ٹاؤن کو دے دی گئی ہے جس کے بعد تمام ریکارڈ اور زیر حراست ملزمان کو بھی سی آئی اے ماڈل ٹاؤن منتقل کردیا گیا ہے جب کہ زیر حراست کسی بھی ملزم کی تاحال باضابطہ گرفتاری نہیں ڈالی گئی ہے۔

اس سے قبل کیس کی تفتیش تھانہ ڈیفنس اور سی آئی اے کینٹ کے پاس تھی، سی آئی اے ماڈل ٹاؤن نے ہی موٹر وے زیادتی کیس کے ملزمان کو گرفتار کیا تھا۔

خیال رہے کہ لندن سے آنے والی مائرہ کو 3 مئی کو گھر میں گولی مار کر قتل کردیا گیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں