ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ سہیل خواجہ نے گوجرانوالہ میں پہلے پرائیویٹ ویکسینیشن سنٹر کا افتتاح کر دیا

گو جرانوالہ: ڈی سی گو جرانوالہ سہیل احمد خواجہ نے عوا می سہو لت کیلئے واپڈا ٹائون میں قائم کرونا ویکسینشن سنٹرکا افتتاح کر دیا ،اس موقع پر ان کے ہمراہ صدر واپڈا ٹائون مستنصر محمود ساہی، نائب صدر میاں ثاقب غفور، سی او ہیلتھ ،ڈی ایچ او ڈاکٹر صو فیہ بلال،ڈی ایچ اوڈاکٹر معیظ،سعید احمد تاج،اسد اقبال ،نعیم احمد،محمد سلیم بٹ،رضوان چیمہ،سمیت دیگر بھی ان کے ہمراہ تھے،ڈی سی سہیل احمد خواجہ نے کہا کہ الحمدا للہ میں بہت خوش ہوں کہ گو جرانوالہ کے عوام ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مکمل تعاون کر کے کرونا کو شکست سے دو چار کر رہے ہیںجبکہ واپڈا ٹائون انتظامیہ نے شہر میں پہلا پرائیویٹ سنٹر بنا کر پنجاب بھر میں ایک بہترین مثال قائم کر دی ہے جس میں وسیع ائیر کنڈیشن ہال،کمپیو ٹر ائز کو نٹر ،خو اتین کیلئے علیحدہ کو نٹر، ایمر جنسی کیلئے مستنعد ڈاکٹرز کی مو جودگی ایک بہتر ین عمل ہے یہی عوامی جذبہ پیارے ملک پاکستان کو اس خطر ناک وبا ء سے نہ صرف محفو ظ بلکہ اس سے پاک کر دے گا،اس موقع پر انہوں نے مزید کہا کہ واپڈا ٹائون کی انتظامیہ کی جانب سے وہاں کے رہائیشوں اور شہریوں کو بہترین آب ہوا کیلئے کلین اینڈ گر ین جیسی سہولیات فراہم کرنے پر ان کے کردار کو سراہا اور کہا کہ یہی اقدام اگر شہر کے دوسرے رہائشی ٹائونز بھی کریں توماحول میں مزید بہتری آسکتی ہے ۔۔۔

اپنا تبصرہ بھیجیں