پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائنز (پی آئی اے) کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) ائیر مارشل (ر) ارشد ملک نے ریکوڈک کیس میں پاکستان کے حق میں فیصلہ آنے پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔
سی ای او کا کہنا تھاکہ محب وطن پاکستانیوں کی دعاؤں سے انصاف کی فتح ہوئی اور پی آئی اے کی قانونی ٹیم، وفاقی وزیر قانون، اٹارنی جنرل آف پاکستان اور مخلص اداروں کی انتھک محنت سے یہ کامیابی ملی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پی آئی اے کے قیمتی اثاثے محفوظ ہو گئے ہیں، یہ پاکستانیوں کی بہت بڑی جیت ہے۔
ان کا کہنا تھاکہ بے لوث قیادت کے تحت اسی جذبے اور مشترکہ کاوش سے کام جاری رہا تو اس ملک کو ترقی اور کامیابی سے دنیا کی کوئی طاقت نہیں روک سکتی۔
خیال رہے کہ پاکستان نے عالمی مقدمہ بازی میں بڑی کامیابی حاصل کرلی ہے اور برٹش ورجن آئی لینڈ کی ہائیکورٹ نے پاکستان کے حق میں فیصلہ سنایا ہے۔
اٹارنی جنرل خالدجاوید کے مطابق ریکوڈک کیس میں پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائنز (پی آئی اے) کے خلاف تمام فیصلے واپس ہوگئے، روز ویلٹ ہوٹل اور اسکرائب ہوٹل پیرس پاکستان کو واپس مل گئے۔