لاہور کا تاریخی والٹن ائیرپورٹ ہمیشہ کیلئے بند کردیا گیا۔
سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے حکم جاری کردیا جس کے مطابق کل سے والٹن ائیرپورٹ استعمال نہیں ہوگا۔
ائیرپورٹ منیجر کے کا کہنا ہے کہ ائیرپورٹ پر فلائنگ کلبز کو تمام طیارے گراؤنڈ کرنےکی ہدایت کردی ہے۔
فلائنگ کلب انتظامیہ کے مطابق والٹن ائیرپورٹ پر 200 سے زائد اسٹوڈنٹ پائلٹ زیر تربیت ہیں، والٹن ائیرپورٹ بند ہونے سے 5 فلائنگ کلب اور حکومت کا پلانٹ پروٹیکشن ڈپارٹمنٹ متاثر ہوگا۔
والٹن ائیرپورٹ ختم کرکے بزنس ڈسٹرکٹ قائم کیا جائےگا جس کا نوٹیفکیشن جاری ہوچکا ہے۔
دوسری جانب سول ایوی ایشن حکام کے مطابق والٹن ائیرپورٹ سے تربیتی پروازیں عارضی طورپرعلامہ اقبال ائیرپورٹ منتقل کردی گئی ہیں۔
سی اے اے حکام کا کہنا ہے کہ نئے فلائنگ کلب کیلئے مریدکے میں جگہ مختص کی جاچکی ہے، ٹینڈر مکمل ہونے پر 6 سے7 ماہ میں فلائنگ کلب مریدکے میں تعمیر کرلیا جائے گا۔