میٹرنٹی ہسپتال سیٹلائٹ ٹاؤن کے آپریشن تھیٹرز فعال

طویل عرصہ سے غیر فعال گورنمنٹ میٹرنٹی ہسپتال سیٹلائٹ ٹاؤن کے آپریشن تھیٹرز کو فعال کردیا گیا ،ڈپٹی کمشنر سہیل خواجہ اور چیئرمین وزیراعلیٰ شکایت سیل خالد عزیز لون نے باقاعدہ افتتاح کیاجس کے بعد پہلا گائنی آپریشن کردیاگیا ،میٹرنٹی ہسپتال میں آپریشن تھیٹرز کو فعال کرنے کیلئے سامان بھی پہنچادیاگیاہے ، میٹرنٹی ہسپتال میں گائنی آپریشن شروع ہونے سے ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال میں مریضوں کے لوڈ میں کمی آئیگی اورسول ہسپتال میں گائنی آپریشن کے مریضوں کو میٹرنٹی ہسپتال ریفر کیا جائیگا، ڈپٹی کمشنر سہیل خواجہ اور چیئرمین وزیراعلیٰ شکایت سیل خالد عزیز لون نے میٹرنٹی ہسپتال کے مختلف شعبوں کا دورہ کیا اور انتظامات کا جائزہ لیا اور کہا کہ ہسپتال میں درکار سہولیات کی بہتری اور گائنی آپریشن تھیٹرز کی از سرنو ری ویمپنگ کر دی گئی ہے اور بہت جلد اسکی توسیع بھی کر دی جائیگی، گوجرانوالہ کے نامور سرکاری ڈاکٹرز کی خدمات سے یہاں مفت مائینر سرجری کے علاوہ بڑے آپریشز کا آغاز کر دیا گیا ہے جسکے تمام اخراجات ہسپتال کے ذمہ ہونگے اور ہسپتال کی او پی ڈی صبح 8سے دوپہر 2 بجے تک کھلے گی جبکہ عوام کی سہولت کیلئے شام کے اوقات میں بھی او پی ڈی سر وسز کا آغاز کر دیا گیا ہے ، ہسپتال کو بہتر انداز میں چلانے کیلئے ٹی او آرز اور ایس اوپیز بنادئیے گئے ہیں، اس موقع پر ڈاکٹر فرجاد بٹ، ڈاکٹر فضل الرحمن،ایم ایس ڈاکٹر نصیر اعوان اوردیگر افسربھی انکے ہمراہ تھے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں