پیپلز پارٹی کی رہنما سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہےکہ پیپلز پارٹی کسی دوسری سیاسی جماعت کو وضاحت نہیں دے گی ، ہم کسی دوسری سیاسی جماعت کے تابع نہیں ہیں۔
شیری رحمان کا کہنا ہے کہ ہم نے کسی کو نہیں کہا کہ ہمیں پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ ( پی ڈی ایم) میں شامل کرلیا جائے ۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ کیسا ڈرامہ ہے کہ کوئی پی پی کو پی ڈی ایم میں شمولیت کی پیش کش کررہا ہے اور کوئی اس پیش کش کو مسترد کررہا ہے ۔
دوسری جانب رہنما پیپلز پارٹی قمر زمان کائرہ کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمان اپنی گالی واپس لیں اور شاہد خاقان معذرت کریں ، پیپلز پارٹی پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) میں واپسی کو تیار ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ن لیگ نے پی ڈی ایم کو اپنی خواہشات کے لیے استعمال کیا ،ن لیگ ساتھ دیتی تو نہ صرف پنجاب بلکہ مرکزی حکومت بھی ختم ہو چکی ہوتی۔