ریکوڈک کیس: پاکستان کے حق میں فیصلہ آگیا

پاکستان اور پی آئی اے کی عالمی مقدمے بازی میں بڑی کامیابی سامنے آگئی ہے۔ برٹش ورجن آئی لینڈ ہائی کورٹ نے ریکوڈک کیس میں پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن( پی آئی اے) اور پاکستان کے حق میں فیصلہ دے دیا ہے۔

جی نیوز کے مطابق برٹش ورجن آئی لینڈ ہائی کورٹ کی جانب سے پاکستان کے حق میں فیصلے کے بعد پی آئی اے کے خلاف تمام فیصلے واپس ہو گئے ہیں۔

پاکستان کے اٹارنی جنرل خالد جاوید کا کہنا ہے کہ برٹش ورجن آئی لینڈ ہائی کورٹ کی جانب سے دیا جانے والا فیصلہ دراصل پاکستان اور پی آئی اے کے لیے بڑی فتح ہے۔

اٹارنی جنرل کے مطابق ریکوڈک کیس میں ٹیتھان کا پرکمپنی کے حق میں فیصلے کو بھی کالعدم قراردے دیا گیا ہے۔

جی نیوز کے مطابق اٹارنی جنرل خالد جاوید کا کہنا ہے کہ روز ویلٹ ہوٹل اوراسکرائب ہوٹل پیرس بھی پاکستان کو واپس مل گئے ہیں۔

اس ضمن میں اٹارنی جنرل نے خالد جاوید نے بتایا ہے کہ روز ویلٹ ہوٹل اوراسکرائب ہوٹل پیرس میں لگائے گئے ریسیور بھی ہٹا دیے گئے ہیں۔

جی نیوز کے مطابق اس حوالے سے اٹارنی جنرل خالد جاوید کا کہنا ہے کہ مقدمے کے تمام اخراجات بھی ٹی سی سی کو برداشت کرنا ہوں گے۔

اٹارنی جنرل نے کہا کہ ٹی سی سی کو اس آرڈر کے خلاف اپیل کی اجازت دی گئی ہے لیکن ان کا کہنا تھا کہ ہم اپیل کا سختی سے مقابلہ کریں گے۔
جی نیوز کے مطابق سی ای او پی آئی اے ایئر مارشل ارشد ملک نے اس فیصلے پر کہا ہے کہ اللہ کے فضل اور محب وطن پاکستانیوں کی دعاؤں سے انصاف کی فتح ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ قانونی ٹیم اور اٹارنی جنرل کی انتھک محنت سے کامیابی نصیب ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی آئی اے کے قیمتی اثاثے محفوظ ہو گئے ہیں جو پاکستانیوں کی جیت ہے

سی ای او پی آئی اے ایئر مارشل ارشد ملک نے کہا کہ ملک کو ترقی اور کامیابی سے دنیا کی کوئی طاقت نہیں روک سکتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں