پاکستان کی ایوان بالا (سینیٹ) میں فلسطین سے متعلق قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی گئی۔
قرادار میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل کے نہتے فلسطینیوں کے خلاف جنگی جرائم کی مذمت کرتے ہیں، سینیٹ مختلف ممالک کے دوہرے معیار کی مذمت کرتا ہے۔
قرارداد کے متن کے مطابق حملہ آور اسرائیل کو فلسطینی مظلوم عوام کے برابر بنا کر پیش کرنے کی مذمت کرتے ہیں، غزہ کی ناکہ بندی ختم کی جائے، انسانی امداد غزہ کے لوگوں کو پہنچائی جائے۔
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ فلسطین کے معاملے پر تمام سیاسی جماعتوں نے فہم و فراست کا ثبوت دیا، تمام سیاسی جماعتوں کا قرارداد پر اتفاق ریکارڈ کا حصہ ہے، اس پر سیاسی جماعتوں کے شکر گزار ہیں۔
انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی میں منظور کی گئی متفقہ قرارداد جنرل اسمبلی اجلاس میں پیش کی، ہمیں غزہ پر سیز فائر حاصل کرنے میں کامیابی ہوئی۔