لگژری عمارات کی دلکش تصاویر پر مشتمل کافی ٹیبل بک شائع ہو گئی

لندن:برطانیہ میں لگژری عمارات کی شاندار و دلکش تصاویر پر مشتمل کافی ٹیبل بک شائع ہو گئی ہے۔

شائع ہونے والی کتاب میں شہرہ آفاق آرکیٹیکٹ الیگزنڈر وانگ کے 30 ماسٹر پیس شامل ہیں۔

کتاب کے مصنف بھی الیگزنڈرخود ہیں۔ انھوں نے ہر ڈیزائن میں پس پردہ سوچ کی بھی وضاحت کی ہے۔ کتاب میں درجنوں لگثری سینما، پرائیوٹ گھروں اور ہوٹلوں کی تصاویر کو شامل کیا گیا ہے۔’

کتاب میں دیدہ زیب انٹیریر ڈیزائن بھی موجود ہیں۔ سینما اور لگثری دفاتر کے مستقبل میں سامنے آنے والے جدید ڈیزائنوں کو بھی شامل اشاعت کیا گیا ہے۔

کتاب میں لگثری واش رومز کی تصاویر بھی ہیں جو نہایت دیدہ زیب اور آنکھوں کو خیرہ کرنے کے لیے کافی ہیں۔

کتاب میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ ایمازون کا فیوچر سینما کیسا ہوگا؟ کتاب میں خوب صورت ہوم تھیٹروں کے ڈیزائن بھی شامل کیے گئے ہیں۔

انتہائی دلکش انداز میں شائع ہونے والی کتاب میں کچن اور دیدہ زیب و آرام دہ لیونگ رومز کی تصاویر بھی شامل کی گئی ہیں جو نہایت نفیس ذوق کی آئینہ دار بھی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں