’جی ڈی پی گروتھ اچانک نہیں ہوئی، دو سال پہلے بتادیا تھا‘

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر کا کہنا ہےکہ جی ڈی پی گروتھ اچانک نہیں ہوئی بلکہ دو سال پہلے بتادیا تھا۔

ٹوئٹر پر جاری بیان میں اسد عمر نے کہا کہ آئندہ مالی سال میں 4.8 فیصد جی ڈی پی گروتھ کے ہدف کی منظوری دی گئی ہے، جی ڈی پی گروتھ کی منظوری سالانہ پلان کوآرڈینیشن کمیٹی کے اجلاس میں دی گئی۔

انہوں نے کہا کہ جی ڈی پی ہدف معیشت میں گروتھ مومینٹم کی مضبوطی کا عکاس ہے، معیشت میں گروتھ حاصل کرنے کا پوٹنیشیل ہے۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ مدت پوری ہونے سے پہلے شرح نمو مسلم لیگ (ن) سے زیادہ ہو گئی، سب پریشان ہیں اچانک سے معیشت میں گروتھ کیسے آگئی لیکن گروتھ اچانک نہیں ہوئی، دو سال پہلے بتا دیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں