والدین سے جھگڑے کے بعد نوجوان نے غار میں رہنا شروع کردیا

والدین سے جھگڑے یا بحث و مباحثے کے بعد اکثر نوجوان اپنی خفگی کا اظہار مختلف طریقوں سے کیا کرتے ہیں لیکن آپ کو یہ جان کر حیرت ہوگی کہ نوجوان نے اس مباحثے کے بعد گھر میں ہی غار بنا ڈالا تاکہ وہ اس میں سکون سے رہ سکے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسپین سے تعلق رکھنے والے نوجوان نے 6 سال قبل والدین سے جھگڑے کے بعد اپنے ہی گھر کے پچھلے حصے میں غار کی کھدائی شروع کی تھی جس کے بعد وہ اب غار بنانے میں کامیاب ہوگیا۔

20 سالہ اینڈریس نے 6 سال قبل گھر کے عقبی حصے میں غار کھودنے کا منصوبہ اس وقت بنایا جب والدین نے انہیں ٹریک سوٹ کے ساتھ گاؤں جانے کی اجازت نہ دی، چنانچہ اینڈرس نے فیصلہ کیا کہ وہ گھر پر ہی رہے گا اور گھر کے عقبی حصے ایک سوراخ کی کھدائی کرے گا۔

بغیر سوچے سمجھے کھدائی کے عمل میں اینڈریس کو مزہ دینے لگا ، اور انھوں نے ہر روزاسکول سے آنے کے بعد کھدائی کرنا شروع کردی ، شوق بڑھتا گیا اور اینڈرس نے دوست کو بھی اس منصوبے میں شامل کرلیا۔

غیر ملکی میڈیا سے گفتگو کے دوران اینڈرس کا کہنا تھا کہ میرے والدین کی خواہش تھی کہ میں گاؤں کپڑے پہن کر جاؤں لیکن میں ٹریک سوٹ پہن کر گاؤں جانا چاہتا تھا، انہوں نے مجھے حکم دیا کہ میں اس طرح کے لباس میں گاؤں نہیں جاسکتا لہٰذا میں نے فیصلہ کیاکہ میں گھر پر رہ کر ہی انجوائے کروں گا۔

اینڈرس کے مطابق غار کی کھدائی کے لیے اس اور اس کے دوست نے روزانہ 14 گھنٹے کام کیااور اس کام پر 50 یورو ( 60ڈالر ) لاگت آئی۔

اینڈرس کے تیار کردہ غار میں موبائل فون کے لیے وائی فائی سسٹم، موبائل فون ، بجلی اور یہاں تک کہ ہیٹنگ سسٹم بھی موجود ہے۔

اگرچہ اینڈرس غار کی تکمیل کے بعد اپنا سارا وقت غار میں نہیں گزارتے لیکن وہ اچھا خاصا وقت غار میں گزارتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں