’آج کے دن نوازشریف نے ثابت کیا انہیں خریدا اور نہ ہی جھکایا جاسکتا ہے‘

لاہور: مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف اور حمزہ شہباز نے یومِ تکبیر پر پیغام جاری کیا ہے۔

قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے اپنے بیان میں کہا کہ قائد نوازشریف کی قیادت و بصیرت اور جرات کو قوم سلام پیش کرتی ہے، انہوں نے ثابت کیا کہ انہیں نہ خریدا جاسکتا ہے اور نہ جھکایا جا سکتا ہے، نواز شریف نے ثابت کیا کہ وہ صرف کام کریں گے جو قوم چاہتی ہے اور جو پاکستان کے مفاد میں ہے

انہوں نے کہا کہ جوہری دھماکے ہماری قومی سلامتی، بقا اور خودمختاری کے تحفظ کےساتھ قوم کے جذبے کو برقرار رکھنے کے لیے ضروری تھے، آج معاشی دھماکوں کی ضرورت ہے تاکہ قیام پاکستان کے اصل منزل اور مقصد کو ہم پالیں۔

دوسری جانب پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز کا کہنا ہے کہ اللہ تعالیٰ کا کرم ہوا کہ پاکستان کا پرچم آج کے دن پوری دنیا میں سربلند ہوا، ہمیں ڈرانے کی کوشش کرنے والوں کو پاکستان کے آہنی عزم اور ارادے کا پتا چلا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں