’جب شاہ رخ خان نے اسکول کے بچوں کے دانت توڑے‘

بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان کے مداح انہیں اب تک فلموں میں مختلف کرداروں سے لڑتے جھگڑتے دیکھ چکے ہیں لیکن کیا آپ جانتے ہیں اداکار اپنے بچپن میں بھی اسکول کے بچوں کے دانت توڑ چکے ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق شاہ رخ خان کی پرورش ممبئی منتقل ہونے اور ایک بہت بڑا اسٹار بننے سے قبل نئی دہلی میں ہوئی تھی، اداکار نے اپنی ابتدائی تعلیم ایس ٹی کولمبا اسکول میں مکمل کی اور وہاں مطالعے سمیت کھیلوں میں بھی تعلیم حاصل کی۔

اگرچہ شاہ رخ خان اب ممبئی میں مقیم ہیں تاہم اس کے باوجود اکثر وبیشتر اب بھی نئی دہلی جاتے رہتے ہیں۔

بھارتی میڈیا میں اداکار کی ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں انہیں انر ورلڈ آف شاہ رخ خان کے عنوان سے بنائی جانیوالی دستاویزی فلم کے لیے اپنے پرانے اسکول کا دورہ کرتے دکھا یا گیا ہے۔

شاہ رخ نے اپنے اسکول کے دورے کے دوران پرانی جان پہچان کے لوگوں سے بھی ملاقات کی تھی۔

اداکار سے مختصر سی ملاقات کرنے والے شخص نے اس دوران بالی وڈ کنگ کو بچپن میں پیش آئے واقعے کی یاد دلادی، اس شخص نے شاہ رخ سے سوال کیا کہ کیا آپ کو یاد ہے آپ نے ماڈرن اسکوال کے بچوں کے دانٹ توڑ دیے تھے؟

شاہ رخ خان اس شخص کے سوال کا جواب دیے بغیر ہنسنا شروع ہوگئے۔

بعد ازاں اداکار نے اسکول انتظامیہ سے ملاقات بھی کی اور یقین دلایا کہ وہ واپس آئیں گے اور بیٹے آریان کوبھی ساتھ لائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں