ٹک ٹاک ویڈیو ایک اور نوجوان کی جان لے گئی ، ٹرین کی ٹکر سے جاں بحق

کوٹ قادر بخش کانوجوان 22سالہ حسیب اپنے ساتھی محمد علی کے ہمراہ عید کے روز خانکی بیراج جا رہا تھا کہ اسلام آباد گاؤں میں واقع فیصل آباد وزیرآباد ریلوے سیکشن پر واقع ریلوے کراسنگ پر دونوں سر سید ایکسپریس سے ٹکرا گئے ۔

عینی شاہدین کے مطابق نوجوان موبائل پر ٹک ٹاک بنانے میں مصروف تھے اور موٹر سائیکل کو بار بار ریس دے رہے تھے کہ اچانک موٹر سائیکل کا کلچ چھوٹ گیا اور موٹر سائیکل سر سید ایکسپریس کی آخری بوگی سے ٹکر ا گئی جس کی وجہ سے حسیب ولد الیاس شدید زخمی ہو گیاجو ہسپتال منتقل کرتے ہوئے جاں بحق ہو گیا جبکہ اسکے ساتھ سوار دوسرا نوجوان محمد علی مقصود شدید زخمی حالت میں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں زیر علاج ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں