پشاور: ائیر پورٹ پر کتوں کی مدد سے کورونا کی تشخیص شروع

پشاور: باچا خان انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر بیرون ممالک سے آنے والے مسافروں میں کورونا وائرس کی تشخیص کے لیے تربیت یافتہ کتوں کی مدد حاصل کر لی گئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے نمائندہ وفد نے پشاور میں باچا خان انٹرنیشنل ائیرپورٹ کا دورہ کیا جہاں وفد نے ائیرپورٹ پر پہنچنے والی دو پروازوں کے مسافروں کے طبی معائنے کی خود نگرانی بھی کی جب کہ ائیرپورٹ پر تربیت یافتہ کتوں کے عملی طور سویب ٹیسٹ کی جانچ کے عمل کو دیکھا۔

اس موقع پر وفد کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ بیرون ملک سے پشاور پہنچنے والے مسافروں کے ریپڈ اینٹیجنٹ ٹیسٹ کیے جاتے ہیں۔

ائیر پورٹ مینیجر عبیداللہ عباسی کے مطابق وفد نے پشاور ائیرپورٹ پر کورونا وائرس سے متعلق اقدامات کو تسلی بخش قرار دیتے ہوئے کہا کہ باچا خان ائیر پورٹ پرمسافروں میں کورونا وائرس کی تشخیص کے لیے تربیت یافتہ کتوں کی مدد لی جا رہی ہے، بیرون ممالک سے آنے والے مسافروں کے سویب ٹیسٹ کیے جاتے ہیں اور سویب ٹیسٹ سونگھنے کے بعد کتا اگر بیٹھ جائے تومسافرکو کورونا مثبت قراردیا جاتا ہے جب کہ سویب ٹیسٹ کے دوران چار مسافروں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جنہیں فوری طور قرنطینہ کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

کیٹاگری میں : صحت

اپنا تبصرہ بھیجیں