پنجاب: 35 سال والوں کی واک ان ویکسی نیشنل کل سے شروع ہوگی

لاہور: پنجاب کی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ کل سے 35 سال عمر کے افراد کی واک ان ویکسی نیشن بھی شروع ہوجائے گی۔

وزیر صحت یاسمین راشد کی زیر صدارت لاہور میں اجلاس ہوا جس میں کوروناکی صورتحال، ویکسی نیشن اور اسپتالوں میں طبی سہولیات کاجائزہ لیا گیا۔

اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ ویکسی نیشن کا عمل تیزی سے جاری ہے،کسی سینٹر پر ویکسین کی کمی نہیں۔

وزیر صحت نے بتایا کہ گزشتہ روز ایک لاکھ 49 ہزار افرادکو ویکسین لگائی گئی اور کل 35 برس سے زائد عمرکے لوگوں کی واک ان ویکسی نیشن بھی شروع ہوجائےگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں