اداکارہ مایا علی کی طبیعت اچانک خراب ہوگئی جس کے بعد انہیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔
مایا علی کی قریبی دوست اور معروف ڈیزائنر فائزہ ثقلین کی جانب سے اداکارہ کی اسپتال میں موجود تصویر شیئر کی گئی جس میں انہوں نے مریضوں والا نیلے رنگ کا لباس پہن رکھا ہے۔
یہ تصویر فائزہ نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر شیئر کی اگرچہ اداکارہ کو کیا ہوا ہے، یہ بتانے سے گریز کیا۔
فائزہ ثقلین نے مایا کی جلد صحت یابی کی دعا بھی کی۔
خیال رہے اداکارہ مایا علی نے طبیعت ناسازی کے حوالے سے اپنے انسٹاگرام پر تاحال کوئی پوسٹ شیئر نہیں کی ہے۔