لاہور: دو وارداتوں میں 20 لاکھ کیش اور 40 لاکھ مالیت کا سامان لوٹ لیا گیا

لاہور: رائیونڈ روڈ پر ڈاکوؤں نے ایک کمپنی سیلز مین کو زخمی کرکے 20 لاکھ روپے لوٹ لیے جب کہ مغل پورہ میں ایک گھر سے 40 لاکھ روپے مالیت کا سامان اور کیش لوٹ لیا گیا۔

جی نیوز کے مطابق رائیونڈ روڈ پر 3 ڈاکوؤں نے نجی کمپنی کے سیلز مین وقار کو روکا اور 20 لاکھ روپے چھین لیے، وقار نے مزاحمت کی تو ڈاکوؤں نے فائرنگ کرکے اسے زخمی کر دیا۔

کمپنی مالک کے مطابق 3 ماہ میں سیلز مینوں کے ساتھ یہ تیسری واردات ہے۔

دوسری جانب مغل پورہ کے میاں پارک میں اکمل نامی شہری کے گھر پر دو ڈاکوؤں نے دستک دی اور کہا کہ ہمسائے کے گھر بیٹا پیدا ہونے کی خوشی میں مٹھائی لائے ہیں، دروازہ کھلنے پر ڈاکوؤں نے خواتین اور ایک نوجوان کو یرغمال بنا کر10 تولے سونا اور 57 لاکھ روپے لوٹ لیے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں وارداتوں کے شواہد جمع کر لیے ہیں اور تحقیقات کے بعد مقدمہ بھی درج کیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں