مظفرآباد: مسافر وین کھائی میں جاگری، 9 افراد جاں بحق

مظفرآباد میں مسافر وین حادثے کا شکار ہوگئی۔

پولیس کے مطابق مظفرآباد میں کوہالہ کے قریب ضامن آباد کے مقام پر مسافر وین کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں 9 افراد جاں بحق اور 15 سے زائد زخمی ہوگئے۔

پولیس کا کہنا ہےکہ حادثے کا شکار وین راولپنڈی سے چکوٹھی جا رہی تھی کہ تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہوگئی جس سے حادثہ پیش آیا، واقعے کی اطلاع ملنے پر ریسکیو اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں شروع کردیں اور زخمی و لاشوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا۔

پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں تین بچے بھی شامل ہیں جب کہ بعض زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں