کراچی: بلدیہ ٹاؤن میں 15 سالہ لڑکے نے آٹھویں جماعت سے نویں جماعت میں پروموٹ نہ کرنے پر گلے میں پھندا لگاکر خودکشی کرلی۔
پولیس حکام کے مطابق واقعہ 27 مئی کی شام کو پیش آیا جس میں 15 سالہ اویس نے قائم خانی کالونی میں واقع اپنے گھر میں گلے میں پھندا لگاکر خودکشی کرلی۔
اویس کے والدین نے پولیس کو بتایا کہ اویس آٹھویں جماعت سے نویں جماعت میں پروموٹ نہ کرنے کی وجہ سے دلبرداشتہ تھا اور اس ہی وجہ سے اس نے خودکشی کی۔
ایس پی بلدیہ کی سربراہی میں واقعے کی انکوائری کی جارہی ہے جس کے بعد ہی قانونی کارروائی کی جائے گی۔