یورپی یونین نے فائزر کی کورونا ویکسین 12 سے 15 سال کے بچوں کو لگانے کی منظوری دے دی۔
برطانوی میڈیا کے مطابق اس عمر کے لیے یورپی یونین میں یہ پہلی ویکسین منظورکی گئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق یورپی یونین کے رکن ممالک انفرادی طورپرفیصلہ کریں گے کہ ان کے ملک میں اس عمر کے بچوں کو ویکسین لگانی ہے یا نہیں جب کہ جرمنی نے اس حوالے سے گرین سگنل دے دیا ہے۔
خیال رہے کہ امریکا اور کینیڈا میں نوعمروں کے لیے بھی فائزر ویکسین کی منظوری دی جاچکی ہے۔
ماہرین کے مطابق 12 سے 15 سال کی عمر کے بچوں کو فائزر کی 2 خوراکیں 3 ہفتوں کے وقفے سے لگیں گی۔
یورپی یونین کی جانب سے یہ منظوری ایسے وقت دی گئی ہے جب عالمی ادارہ صحت نے کہا ہے کہ یورپ میں ویکسینیشن میں تیزی لانے کی ضرورت ہے۔
عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ جب تک 70 فیصد افراد کو ویکسین نہیں لگ جاتی وبا کے ختم ہونے کا کوئی امکان نہیں ہے۔