سندھ اسمبلی میں 18 سال کے نوجوانوں کی شادی کے حوالےآنے والے بل پرایک صحافی کے سوال پر فردوس عاشق اعوان نے دلچسپ جواب دیا۔
فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ لگتا ہے سندھ حکومت نے نوجوانوں کے جذبات اور احساسات کی پاسداری کرتے ہوئے اس قانون سازی کا فیصلہ کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو اس قانون کی زد میں کب آئیں گے یہ وزیراعلیٰ ہی بتاسکتے ہیں۔