فاقی بجٹ میں ٹیکس گزاروں کو ریلیف دینے کی سفارشات تیار کرلی گئیں،اگلے مالی سال کے بجٹ میں 10 غیر ضروری ود ہولڈنگ ٹیکس ختم کرنے جبکہ پانچ سے چھ ضروری ود ہولڈنگ ٹیکس برقرار رکھنے کی تجویز ہے۔
ذرائع کے مطابق کریڈٹ کارڈ اور اے ٹی ایم کارڈز پر ٹیکس چھوٹ، ود ہولڈنگ ٹیکس ختم کرنے اور پانچ لاکھ روپے ماہانہ کی ٹرانزیکشن کا ڈیٹا ایف بی آر کو نہ دینے کی سفارش بھی کی گئی ہے۔