کراچی کے مختلف علاقوں میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے
شہر قائد کے جن علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے ان میں کھارادر، گارڈن، ملیرماڈل کالونی، انڈس مہران ،کوثر ٹاؤن ،اورنگی ٹاون چشتی نگر ،ناگن چورنگی، آئی آئی چند ریگر روڈ، ریلوے کالونی، ہجرت کالونی، یوپی ،گلبرگ، اسکیم 33 سمیت متعدد علاقے شامل ہیں۔
شہر کے بیشتر علاقوں میں رات گئے بھی بجلی کی آنکھ مچولی کا سلسلہ جاری ہے اور رات ایک بجے سے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ شروع کردیا جاتا ہے، اس کے علاوہ دن کے اوقات میں بھی کئی علاقوں میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ جاری ہے اور دن میں3 سے4مرتبہ بجلی بند کی جارہی ہے