وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کورونا سے مکمل طور پر صحتیاب ہوگئے۔
شفقت محمود نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں کورونا وائرس سے مکمل طور پر صحتیاب ہونے کی تصدیق کی۔
شفقت محمود ٹوئٹ میں کہا کہ ان کے کورونا کے آخری دونوں نتیجےمنفی آئے ہیں اور وہ صحتیاب ہوکر کام پر واپس لوٹ رہے ہیں۔
ان کاکہنا تھا کہ ان کی جلد صحت یابی کورونا ویکسین کے باعث ہی ممکن ہوئی، ویکسین خطرناک وبا کے خلاف بہت مؤثر ہے۔ْ
خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے شفقت محمو د کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔