ملک میں کورونا سے مزید 80 افراد انتقال کرگئے جب کہ کورونا کیسز میں بتدریج کمی واقع ہورہی ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مسلسل دوسرے روز 2 ہزار سے کم کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
پاکستان میں کورونا کے اعداد و شمار بتانے والی ویب سائٹ (covid.gov.pk) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 47183 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 1843 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جب کہ وائرس سے 80 ہلاکتیں ہوئیں۔
سرکاری پورٹل کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 3.90 فیصد رہی۔