لاہور: پنجاب حکومت نے صوبے میں کورونا ویکسی نیشن تیز کرنے کے لیے اضلاع میں ٹاسک فورسز قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدکی زیرصدارت کورونا کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے اجلاس ہواجس میں چیف سیکرٹری سمیت دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔
اس موقع پر یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ کورونا ویکسی نیشن تیز کرنے کے لیے اضلاع میں بننے والی ٹاسک فورسز میں ڈی پی او، سی ای او ہیلتھ، این سی او سی اورپی ڈی ایم اےکے نمائندے شامل ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ ٹاسک فورسز ڈپٹی کمشنر کی سربراہی میں قائم کی جائیں گی جب کہ ویکسین لگانےکی صلاحیت بڑھانےکے لیےموبائل ویکسی نیشن ٹیمیں بھی تشکیل دی جائیں گی۔