پنجاب پولیس میں بڑے پیمانے پر اعلیٰ افسران کی اکھاڑ پچھاڑ

لاہور: پنجاب میں ایس ایس پیز سمیت 48 پولیس افسران کے تقرر اور تبادلے کردیے گئے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق علی جاوید انور ملک ایڈیشنل ڈائریکٹر ایس پی یو، ڈی پی او حافظ آباد محمد رضوان اے آئی جی کمپلینٹس ہیڈ کوارٹر اور رانا محمد معصوم کو ڈی پی او حافظ آباد تعینات کیا گیا ہے۔

ایس ایس پی ایم ٹی منتظر مہدی چیف ٹریفک آفیسر لاہور، سی ٹی او لاہور حماد عابد ایس ایس پی ایم ٹی پنجاب، عثمان اعجاز باجوہ ایڈیشنل ڈائریکٹر ساوتھ ایس پی یو، ایس ایس پی حسن اسد علوی اے آئی جی انسپیکشن اور ایس ایس پی امیر عبداللہ نیازی ڈی پی او وہاڑی لگایا گیا ہے جب کہ ڈی پی او زاہد نواز مروت کو سینٹرل پولیس آفس رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ کیپٹن (ر) منصور اعوان ایس ایس پی انویسٹی گیشن لاہور، صادق حسین اے آئی جی آپریشنز ساؤتھ پنجاب ملتان، ایس پی سی آر او عثمان طارق بٹ ڈپٹی ڈائریکٹر ہیڈ کوارٹر ایس پی یو، اے آئی جی آر این ڈی محمد عمران ایس پی سی آر او لاہور، آصف صدیق ایس پی ٹریفک لاہور، محمد اسلم خان ایس پی سکیورٹی 3 لاہور، : تیمور خان ایس پی سکیورٹی راولپنڈی، غلام مصطفیٰ گیلانی ایس پی انویسٹی گیشن نارووال، عبدالطیف طاہر بٹالین کمانڈر پی سی فیصل آباد، ناصر محمود باجوہ ایس پی انوسٹی گیشن ٹوبہ ٹیک سنگھ اور رضوان طارق ایس پی جڑانوالہ ڈویژن فیصل آباد تعینات کیے گئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں