شہر میں بدترین لوڈشیڈنگ: کے الیکٹرک نے شہریوں کا جینا دوبھر کردیا

کراچی کے مختلف علاقوں میں کے الیکٹرک کی جانب سے غیراعلانیہ اور اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری رہا۔

شہر میں جاری بدترین لوڈشیڈنگ کے طویل دورانیے سے شہریوں کے معمولات زندگی بھی متاثر ہورہے ہیں۔

فیڈرل بی ایریا کے علاقے دستگیر نمبر 9، ملیر ہالٹ، رفاہ عام اور ملحقہ علاقوں میں بھی رات گئے تک بجلی کی فراہمی معطل تھی۔

نارتھ کراچی اور نیوکراچی کے بھی مختلف علاقوں میں رات گئے بجلی کی فراہمی معطل ہونے سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

کے الیکٹرک کی جانب سے شہر میں صبح سے لے کر رات تک مختلف اوقات میں لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے، کئی علاقوں میں مسلسل چار گھنٹے بجلی بند کی جارہی ہے جب کہ بیشتر علاقوں میں رات گئے بھی بجلی بند کردی جاتی ہے جس سے شہری شدید اذیت میں مبتلا ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں