کراچی:انتظامیہ نے کورونا ایس اوپیز کی خلاف ورزی پر ریسٹورنٹ اور دکانیں سیل کردیں۔
انتامیہ نے لیاری میں کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر ایکشن لیتے ہوئے ایک ریسٹورنٹ سیل اور 3 ٹرانسپورٹ آفس پر 30 ہزار روپے کاجرمانہ عائد کردیا ۔
دوسری جانب آرام باغ میں فیس ماسک استعمال نہ کرنے پر 3 افراد پر جرمانہ عائد کیا گیا۔
ادھرڈی ایچ اے میں بھی ایس او پیز کی خلاف ورز ی کے پیش نظر 6 دکانیں سیل کی گئیں۔