کراچی: صفورا میں گاڑی کی موٹر سائیکل کو ٹکر سے 3 سالہ بچہ جاں بحق

کراچی: صفورا گوٹھ میں گاڑی کی موٹرسائیکل کو ٹکر کے نتیجے میں 3سالہ بچہ جاں بحق ہوگیا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق صفورہ چورنگی کے قریب نامعلوم گاڑی نے موٹرسائیکل کو ٹکر ماردی جس کے نتیجے میں 3 سالہ بچہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا جب کہ اس کا والد شدید زخمی ہوا۔

ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ جاں بحق بچے کی شناخت ریحان کے نام سے ہوئی ہے جب کہ اس کے والد اور 23 سالہ شایان کو اسپتال میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں