گلگت بلتستان جانے والوں کے لیے کورونا ویکسین اور پی سی آر ٹیسٹ کی لازمی شرط عائد کردی گئی۔
شمالی علاقہ جات کی سیاحت کے لیے جانے والوں کو ہوائی سفر سے پہلے کورونا ٹیسٹ کرانا ہوگا۔
سول ایوی ایشن اتھارٹی نے نئی ٹریول ایڈوائزری جاری کردی جس کے مطابق 30 سال سے زائد عمر کے مسافروں کو 72 گھنٹے پہلے پی سی آر ٹیسٹ کروانا لازمی ہوگا جب کہ گلگت بلتستان کے مقامی افراد اور سرکاری افسران ٹیسٹ کی شرائط سے مستثنیٰ ہوں گے۔