اسلام آباد میں موٹر سائیکل سوار ملزمان کی فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار شہید ہوگئے۔
پولیس کے مطابق شمس کالونی میں ایگل اسکواڈ نے موٹر سائیکل سواروں کو روکنے کی کوشش کی، ملزمان کے نہ رکنے پر تعاقب کیا گیا تو ملزمان نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں اہلکار اشتیاق اور بشیر شاہ شہید ہو گئے۔
ڈی آئی جی آپریشنز افضال احمد نے میڈیا سےگفتگو میں کہاکہ تحقیقات مکمل ہونے سے پہلےکچھ بھی کہنا قبل ازوقت ہے، ملزمان کو پکڑنے کے لیے سی سی ٹی وی کی مدد لی جائے گی۔
دوسری جانب وفاقی وزیر داخلہ نے آئی جی سے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی۔
شیخ رشید نے کہا کہ اسلام آباد میں پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کے واقعات پر انتہائی تشویش ہے۔