تاجروں , فیکٹری و کارخانہ مزدوروں کی کورونا ویکسی نیشن کیلئے گوجرانوالہ چیمبر میں سنٹر بنانے کا فیصلہ

چیمبر آف کامرس میں کورونا ویکسی نیشن سنٹر قائم کرنے کا فیصلہ کیاگیاہے جس میں تاجروں ، فیکٹری اورکارخانہ مزدوروں کو ویکسی نیشن کی جائے گی، گوجرانوالہ چیمبر کے صدر عمر اشرف مغل نے ہیلتھ اتھارٹی کی ڈی ایچ اوڈاکٹر صوفیہ بلا ل اور فوکل پرسن انسداد کورونا ڈاکٹر معیز سے دوران ملاقات بزنس کمیونٹی کا مطالبہ پیش کیا اور کہا کہ بزنس کمیونٹی کیلئے کورونا ویکسی نیشن کاؤنٹر کا قیام چیمبر کی بلڈنگ میں کیا جائے تاکہ کاروباری افراد بغیر کسی انتظار و قطار ویکسی نیشن کروا سکیں ،علاوہ ازیں ایسے فیکٹری /کارخانہ مالکان جو اپنے ورکرز کی ویکسی نیشن اپنی دہلیز پر ہی کروانا چاہتے ہیں چیمبر کو لکھ کر بھجوائیں ، گوجرانوالہ چیمبر اپنی بزنس کمیونٹی کی آسانیوں کیلئے ہمہ وقت کوشاں ہے اور کوشاں رہے گا، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر صوفیہ بلال نے کہا کہ چیمبرآف کامرس کی سفارش پرچیمبر میں بزنس کمیونٹی کیلئے کاؤنٹرقائم کیاجا جا رہا ہے ،ضرورت اس امر کی ہے کہ بزنس کمیونٹی اور ورکرز زیادہ سے زیادہ اس سہولت سے فائدہ اٹھائیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں