کراچی: وزیراعلیٰ ہاؤس جانیوالی سڑک پر گڑھا پڑگیا

کراچی میں پی آئی ڈی سی سگنل کے قریب وزیراعلیٰ ہاؤس کی طرف جانے والے کلب روڈ پر شگاف پڑ گیا۔

پی آئی ڈی سی سگنل کے قریب مقامی ہوٹل کے باہر کلب روڈ پر گزشتہ روز رات کو شگاف پڑگیا تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی و مالی نقصان نہیں ہوا جب کہ ٹریفک پولیس نے گڑھے کے مقام کو رکاوٹ لگا کربند کردیا۔

صبح کے وقت اتظامیہ کی جانب سے ہیوی مشین موقع پر پہنچا تو دی گئی تاہم مرمتی کام شروع کرنے کی کوئی اطلاع پولیس یا مختلف متعلقہ اداروں کو نہیں دی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں