کے الیکٹرک نے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کراچی والوں سے 8 ارب 39 کروڑ روپے اضافی وصولی کی تیاری کرلی۔
کے الیکٹرک نے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی(نیپرا) کے پاس درخواست جمع کرادی جس میں کہا گیا ہےکہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے تحت جنوری کے لیے فی یونٹ بجلی ایک روپے 97 پیسے ، فروری کے لیے 2 روپے 49 پیسے اور مارچ کے لیے ایک روپے 49 پیسے بجلی مہنگی کرنے کی اجازت دی جائے۔