کراچی: ضلع وسطی کے مختلف علاقوں میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا۔
کراچی کے ضلع وسطی کے علاقوں گلبرگ، نارتھ کراچی، لیاقت آباد اور نارتھ ناظم آباد کے رہائشی یونٹس میں 17 جون تک مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن لگایا گیا ہے جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق متاثرہ علاقوں میں آنے اور جانے والے تمام افراد کو ماسک پہننا لازمی ہوگا جب کہ علاقے میں تمام کاروباری و صنعتی سرگرمیاں معطل رہیں گی۔