لاہور: چچا سے اتفاقیہ چلنے والی گولی 5 سالہ بھتیجے کو جالگی

لاہور : نواحی علاقے رائیونڈ میں چچا کے ہاتھوں اتفاقیہ گولی چلنے سے 5 سالہ بچہ زخمی ہو گیا۔

پولیس کے مطابق یہ واقعہ رائیونڈ چوکی بائی پاس کے قریب اس وقت پیش آیا جب اجمل نامی شخص گھر میں پستول صاف کر رہا تھا کہ اچانک گولی چلی اور اس کے 5 سالہ بھتیجے عمر کے پیٹ میں لگ گئی

پولیس کا کہنا ہے کہ بچے کو چلڈرن اسپتال منتقل کر دیا گیا اور ملزم اجمل کو گرفتار کر کے اسلحہ اور شراب برآمد کی گئی ہے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر چلڈرن اسپتال پہنچے اور زخمی بچے کی عیادت کی جہاں انہوں نے زخمی بچے کو پھول، چاکلیٹ اور بسکٹ دیے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں