پنجاب حکومت نےگریڈ 1 سے 19 تک کے ملازمین کو خصوصی الاؤنس دینےکی منظوری دے دی ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے لاہور میں کابینہ اجلاس کےبعد میڈيا بریفنگ میں کہا کہ یکم جون2021 سے 25 فیصد خصوصی الاؤنس دیا جا رہا ہے۔
فردوس عاشق اعوان نےکہا کہ دسمبر تک پنجاب کے تمام رہائشی ہیلتھ کارڈ سے مستفید ہونا شروع ہوجائیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ پانچ سال پرانی گاڑیوں کو بھی فٹنس سرٹیفیکٹ حاصل کرنا ہوگا،محکمہ تعلیم کے اسسٹنٹ لائبریرین کا گریڈ 8 سے 11کردیا گیاہے۔
فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ پانی پرسندھ نے اسکورنگ کاجوسلسلہ شروع کیا اس پر کابینہ اجلاس میں بات ہوئی،پنجاب بڑا بھائی ہے، قانون کےدائرے میں رہتے ہوئے سندھ کو سپورٹ دیتا رہےگا۔